hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19422

.

سنن البيهقي

19422
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٤١٦) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنِ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ یَزِیدَ بْنِ الأَصَمِّ قَالَ : دُعِینَا لِعُرْسٍ بِالْمَدِینَۃِ فَقُرِّبَ إِلَیْنَا طَعَامٌ فَأَکَلْنَا ثُمَّ قُرِّبَ إِلَیْنَا ثَلاَثَۃَ عَشَرَ ضَبًّا فَمِنْ آکِلٍ وَتَارِکٍ فَلَمَّا أَصْبَحْتُ أَتَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ : تَزَوَّجَ فُلاَنٌ فَقُرِّبَ إِلَیْنَا طَعَامٌ فَأَکَلْنَا ثُمَّ قُرِّبَ إِلَیْنَا ثَلاَثَۃَ عَشَرَ ضَبًّا فَمِنْ آکِلٍ وَتَارِکٍ فَقَالَ بَعْضُ مَنْ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : لاَ آکُلُہُ وَلاَ أُحَرِّمُہُ وَلاَ آمُرُ بِہِ وَلاَ أَنْہَی عَنْہُ ۔ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : بِئْسَ مَا تَقُولُونَ مَا بُعِثَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِلاَّ مُحَلِّلاً وَمُحَرِّمًا قُرِّبَ لِرَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - لَحْمُ ضَبٍّ فَمَدَّ یَدَہُ لِیَأْکُلَ فَقَالَتْ لَہُ مَیْمُونَۃُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّہُ لَحْمُ ضَبٍّ فَکَفَّ یَدَہُ وَقَالَ : ہَذَا لَحْمٌ لَمْ آکُلْہُ قَطُّ فَکُلُوا ۔ قَالَ : فَأَکَلَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِیدِ وَامْرَأَۃٌ کَانَتْ مَعَہُمْ وَقَالَتْ مَیْمُونَۃُ : لاَ آکُلُ مِنْ طَعَامٍ لَمْ یَأْکُلْ مِنْہُ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) -۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُسْہِرٍ عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ۔[صحیح۔ متفق علیہ ]
(١٩٤١٦) شیبانی یزید بن اصم سے نقل فرماتے ہیں : مدینہ میں شادی کے موقعہ پر ہمیں کھانا دیا گیا جو ہم نے کھایا۔ اس کے بعد ہمارے سامنے تیرہ گوہ پیش کی گئیں ۔ بعض نے کھا لیں اور بعض نے چھوڑ دیں۔ صبح کے وقت میں نے ابن عباس (رض) کے پاس آ کر پوچھا۔ کھانے کے بعد ہمارے سامنے تیرہ گوہ پیش کی گئیں تو بعض نے کھا لیں اور بعض نے چھوڑ دیں۔ ابن عباس (رض) کے پاس بیٹھے ہوئے کسی شخص نے یہ بات کہی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا : میں کھاتا تو نہیں لیکن حرام بھی نہیں قرار دیتا۔ اس کے کھانے کا حکم بھی نہیں دیتا اور منع بھی نہیں کرتا تو ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : برا ہے جو تم کہتے ہو کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حلال و حرام بھیجا گیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے گوہ کا گوشت پیش کیا گیا۔ جسے کھانے کے لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ بڑھایا تو حضرت میمونہ (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول ! یہ گوہ کا گوشت ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ پیچھے کرلیا اور فرمایا : میں نے اس گوشت کو کبھی نہیں کھایا تم کھالو تو فضل بن عباس، خالد بن ولید (رض) اور ان کے ساتھ موجود ایک عورت نے کھالیا۔ میمونہ کہتی ہیں : جو کھانا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہیں کھایا میں نے بھی نہیں کھایا۔