(١٩٤٢٧) أَخْبَرَنَاہُ ابْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِیدِ الْفَحَّامُ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَیْرِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : أُہْدِیَ لَنَا ضَبٌّ فَقَدَّمْتُہُ إِلَی النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَلَمْ یَأْکُلْ مِنْہُ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَلاَ نُطْعِمُہُ السُّؤَّالَ ؟ فَقَالَ : إِنَّا لاَ نُطْعِمُہُمْ مِمَّا لاَ نَأْکُلُ ۔
وَہُوَ إِنْ ثَبَتَ فِی مَعْنَی مَا تَقَدَّمَ مِنِ امْتِنَاعِہِ مِنْ أَکْلِہِ ثُمَّ فِیہِ أَنَّہُ اسْتَحَبَّ أَنْ لاَ یُطْعِمَ الْمَسَاکِینَ مِمَّا لاَ یَأْکُلُ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ ۔ [ضعیف ]
(١٩٤٢٧) ابراہیم حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) کو گوہ تحفہ میں دی گئی، جو میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پیش کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہ کھائی۔ میں نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! کیا ہم مانگنے والے کو دے دیں ؟ فرمایا : جو خود ہم نہیں کھاتے ان کو بھی نہ کھلائیں گے۔
نوٹ : انسان جو چیز خود کھانا پسند نہیں کرتا وہ مساکین کو بھی نہ کھلائے۔