hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19609

.

سنن البيهقي

19609
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٦٠٣) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَئِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ یَحْیَی بْنِ الْجَزَّارِ عَنِ ابْنِ أَخِی زَیْنَبَ امْرَأَۃِ عَبْدِ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُودٍ عَنْ زَیْنَبَ امْرَأَۃِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : إِنَّ الرُّقَی وَالتَّمَائِمَ وَالتِّوَلَۃَ شِرْکٌ ۔ قَالَتْ قُلْتُ : لِمَ تَقُولُ ہَذَا ؟ وَاللَّہِ لَقَدْ کَانَتْ عَیْنِی تَقْذِفُ فَکُنْتُ أَخْتَلِفُ إِلَی فُلاَنٍ الْیَہُودِیِّ یَرْقِینِی فَإِذَا رَقَانِی سَکَنَتْ ۔ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ : إِنَّمَا کَانَ ذَاکِ عَمَلُ الشَّیْطَانِ کَانَ یَنْخَسُہَا بِیَدِہِ فَإِذَا رَقَاہَا کُفَّ عَنْہَا إِنَّمَا کَانَ یَکْفِیکِ أَنْ تَقُولِی کَمَا کَانَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَقُولُ : أَذْہِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ اشْفِ أَنْتَ الشَّافِی لاَ شِفَائَ إِلاَّ شِفَاؤُکَ شِفَائً لاَ یُغَادِرُ سَقَمًا ۔ [صحیح۔ دون القصۃ ]
(١٩٦٠٣) حضرت زینب فرماتی ہیں کہ حضرت عبداللہ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دم، تمائم، تولہ شرک ہیں۔ کہتی ہیں : میں نے پوچھا : آپ یہ کیوں کہتے ہیں ؟ اللہ کی قسم ! میری آنکھیں دکھتی تھیں ۔ میں فلاں یہودی سے دم کروا لیتی تھی۔ جب وہ مجھے دم کردیتا تو آرام آجاتا۔ حضرت عبداللہ فرماتے ہیں : یہ شیطانی عمل تھا۔ وہ اپنے ہاتھ سے چوکا مارتا۔ جب وہ دم کرتا تو رک جاتا۔ آپ صرف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کہنے کی طرح کہہ لیا کریں کہ اے لوگو کے رب ! بیماری کو ختم فرما، تو ہی شفاء دینے والا ہے تیرے علاوہ کوئی شفا دینے والا نہیں۔ ایسی شفا دے کہ بیماری باقی نہ رہے۔