hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19656

.

سنن البيهقي

19656
Sunan Al Bayhaqi
(١٩٦٥٠) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ وَأَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ قَالاَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِذَا کُنْتُمْ ثَلاَثَۃً فَأَمِّرُوا عَلَیْکُمْ وَاحِدًا مِنْکُمْ فَإِذَا مَرَرْتُمْ بِرَاعِی الإِبِلِ فَنَادُوا یَا رَاعِیَ الإِبِلِ فَإِنْ أَجَابَکُمْ فَاسْتَسْقُوہُ وَإِنْ لَمْ یُجِبْکُمْ فَأْتُوہَا فَحُلُّوہَا وَاشْرَبُوا ثُمَّ صُرُّوہَا۔ ہَذَا عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ صَحِیحٌ بِإِسْنَادَیْہِ جَمِیعًا وَہُوَ عِنْدَنَا مَحْمُولٌ عَلَی حَالِ الضَّرُورَۃِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ ۔ [صحیح ]
(١٩٦٥٠) زید بن وہب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : جب تم تین ہو تو ایک کو امیر مقرر کرلیا کرو اور جب تم اونٹوں کے چرواہے کے پاس سے گزرو تو تین آوازیں دے لیا کرو : اے اونٹوں کے چرواہے ! اگر تمہاری آواز سن کر آجائے تو دودھ پینے کا مطالبہ کر دو ، وگرنہ دودھ دوہ کر پی لو اور اونٹنی کے تھن پھر بند کر دو ۔ لیکن یہ بوقت ضرورت ہے۔