(١٩٦٧٩) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ ہَارُونَ بْنِ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ الْقُطَیْعِیُّ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ حَسَّانَ بْنِ مُخَارِقٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ : نَبَذْتُ نَبِیذًا فِی کُوزٍ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - وَہُوَ یَغْلِی فَقَالَ مَا ہَذَا قُلْتُ اشْتَکَتِ ابْنَۃٌ لِی فَنَعَتُّ لَہَا ہَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - إِنَّ اللَّہَ لَمْ یَجْعَلْ شِفَائَ کُمْ فِیمَا حَرَّمَ عَلَیْکُمْ ۔ وَرَوَاہُ خَالِدٌ الْوَاسِطِیُّ عَنِ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ حَسَّانَ أَنَّ أُمَّ سَلَمَۃَ قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَذَکَرَ مَعْنَاہُ ۔[ضعیف ]
(١٩٦٧٩) سیدہ ام سلمہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے کوزے میں نبیذ بنایا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) داخل ہوئے، وہ جوش مار رہا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ کیا ہے۔ میں نے کہا : میری بیٹی بیمار ہوگئی، میں نے اس کے لیے تیار کیا تھا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ نے حرام کردہ چیز میں تمہارے لیے شفا نہیں رکھی۔
(ب) حضرت حسان ام سلمہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) داخل ہوئے۔ پھر اس کے مثل ذکر کیا ہے۔