(۱۹۸) وَبِمَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ بْنِ شَاذَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مِہْرَانَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو زَکَرِیَّا ہُوَ یَحْیَی بْنُ ہَاشِمٍ السِّمْسَارُ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِیقِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-یَقُولُ: ((إِذَا تَطَہَّرَ أَحَدُکُمْ فَلْیَذْکُرِ اسْمَ اللَّہِ فَإِنَّہُ یَطْہُرُ جَسَدُہُ کُلُّہُ ، فَإِنْ لَمْ یَذْکُرْ أَحَدُکُمْ اسْمَ اللَّہِ عَلَی طَہُورِہِ لَمْ یَطْہُرْ إِلاَّ مَا مَرَّ عَلَیْہِ الْمَائُ ، فَإِذَا فَرَغَ أَحَدُکُمْ مِنْ طُہُورِہِ فَلْیَشْہَدْ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ ثُمَّ لِیُصَلِّ عَلَیَّ ، فَإِذَا قَالَ ذَلِکَ فُتِحَتْ لَہُ أَبْوَابُ الرَّحْمَۃِ))
وَہَذَا ضَعِیفٌ لاَ أَعْلَمُہُ رَوَاہُ عَنِ الأَعْمَشِ غَیْرُ یَحْیَی بْنِ ہَاشِمٍ۔ (ج)وَیَحْیَی بْنُ ہَاشِمٍ مَتْرُوکُ الْحَدِیثِ۔
وَقَدْ رُوِیَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ۔ [موضوع۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۷۳]
(١٩٨) سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : جب تم میں سے کوئی وضو کرے پھر اللہ کا نام لے تو اس کا سارا جسم پاک ہوجاتا ہے اور اگر کوئی وضو کرتے ہوئے اللہ کا نام نہیں لیتا تو وہ پاک نہیں ہوتا۔ صرف اس پر پانی گزر جاتا ہے اور جب تم سے کوئی اپنی طہارت سے فارغ ہو تو وہ گواہی دے کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں، پھر مجھ پر درود پڑھے۔ جب ایسا کرے گا تو اس کے لیے رحمت کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔
(ب) شیخ فرماتے ہیں : یہ روایت ضعیف ہے، میرے علم کے مطابق یحییٰ بن ہاشم نے ہی اعمش سے روایت کیا ہے۔
(ج) یحییٰ بن ہاشم متروک الحدیث ہے۔
(د) سیدنا ابن عمر (رض) سے منقول روایت ایک دوسری سند کے ساتھ بھی منقول ہے۔