hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19764

.

سنن البيهقي

19764
Sunan Al Bayhaqi
(۱۹۷۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ الْفَزَارِیِّ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ أَخْبَرَتْنِی عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّہَا کَانَتْ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی سَفَرٍ وَہِیَ جَارِیَۃٌ فَقَالَ لأَصْحَابِہِ : تَقَدَّمُوا ۔ فَتَقَدَّمُوا ثُمَّ قَالَ : تَعَالِ أُسَابِقْکِ ۔ فَسَابَقْتُہُ فَسَبَقْتُہُ عَلَی رِجْلِی فَلَمَّا کَانَ بَعْدُ خَرَجْتُ أَیْضًا مَعَہُ فِی سَفَرٍ فَقَالَ لأَصْحَابِہِ تَقَدَّمُوا ثُمَّ قَالَ : تَعَالِ أُسَابِقْکِ ۔ وَنَسِیتُ الَّذِی کَانَ وَقَدْ حَمَلْتُ اللَّحْمَ فَقُلْتُ وَکَیْفَ أُسَابِقُکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ وَأَنَا عَلَی ہَذِہِ الْحَالِ فَقَالَ : لَتَفْعَلِنَّ ۔ فَسَابَقْتُہُ فَسَبَقَنِی فَقَالَ ہَذِہِ بِتِلْکَ السَّبْقَۃِ۔ [صحیح]
(١٩٧٥٨) ابوسلمہ بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے ان کو خبر دی کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر میں تھیں اور چھوٹی عمر تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ سے فرمایا : آگے چلو، آگے چلو۔ پھر فرمایا : آؤدوڑ میں مقابلہ کریں تو میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دوڑ میں سبقت لے گئی ، یعنی جیت گئی۔ اس کے بعد پھر ایک مرتبہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر میں تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ سے فرمایا : آگے چلو۔ پھر فرمایا : آؤ میں تیرے ساتھ دوڑ لگانا چاہتا ہوں۔ لیکن میں پہلی والی دوڑ بھول چکی تھی اور میرا جسم بھاری ہوچکا تھا۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اس حالت میں دوڑ میـں مقابلہ بازی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم ضرور ایسا کرو گی۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دوڑ میں مقابلہ بازی کی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جیت گئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ اس دوڑ کے مقابلہ میں ہے۔