(۱۹۷۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ مُوسَی بْنِ سَالِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فِی شَبَابٍ مِنْ بَنِی ہَاشِمٍ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِی حَدِیثٍ ذَکَرَہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَمَا اخْتَصَّنَا دُونَ النَّاسِ بِشَیْئٍ إِلاَّ بِثَلاَثِ خِصَالٍ أَمَرَنَا أَنْ نُسْبِغَ الْوُضُوئَ وَأَنْ لاَ نَأْکُلَ الصَّدَقَۃَ وَأَنْ لاَ نُنْزِیَ الْحِمَارَ عَلَی الْفَرَسِ۔
[صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٩٧٨٩) عبداللہ بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں بنو ہاشم کے نوجوانوں میں ابن عباس (رض) کے پاس آیا، ابن عباس (رض) اس حدیث میں جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں تین چیزوں میں دوسروں سے الگ خاص کیا : 1 ہم وضو مکمل کریں۔ 2 ہم صدقہ نہ کھائیں۔ 3 گدھے کو گھوڑی پر مت چھوڑیں۔