(۱۹۸۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : کَانَ فَزَعٌ بِالْمَدِینَۃِ فَاسْتَعَارَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَرَسًا مِنْ أَبِی طَلْحَۃَ یُقَالُ لَہُ الْمَنْدُوبُ فَرَکِبَہُ فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ مَا رَأَیْنَا مِنْ شَیْئٍ وَإِنَّ وَجَدْنَاہُ لَبَحْرًا۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہَیْنِ آخَرَیْنِ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح]
(١٩٨٠٣) قتادہ فرماتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک (رض) سے سنا ، وہ فرماتے تھے کہ مدینہ میں گھبراہٹ ہوئی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوطلحہ کا گھوڑا عاریتاً لیا۔ اس کا نام مندوب تھا، اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوار ہوئے۔ جب واپس پلٹے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم نے کچھ نہیں دیکھا اور اس کو ہم نے سمندر پایا ہے۔