(۱۹۸۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَخْبَرَنِی الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّارِمِیُّ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ یَعْنِی ابْنَ مُحَمَّدٍ الْحَنْظَلِیَّ حَدَّثَنِی الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ الشَّافِعِیُّ یَقُولُ : مَنْ حَلَفَ بِاسْمٍ مِنْ أَسْمَائِ اللَّہِ فَحَنَثَ فَعَلَیْہِ الْکَفَّارَۃُ لأَنَّ اسْمَ اللَّہِ غَیْرُ مَخْلُوقٌ وَمَنْ حَلَفَ بِالْکَعْبَۃِ أَوْ بِالصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ فَلَیْسَ عَلَیْہِ الْکَفَّارَۃُ لأَنَّہُ مَخْلُوقٌ وَذَاکَ غَیْرُ مَخْلُوقٍ۔ [صحیح۔ للشافعی]
(١٩٨١٩) ربیع بن سلیمان (رح) فرماتے ہیں کہ میں نے امام شافعی سے سنا، وہ فرما رہے تھے : جس نے اللہ کے ناموں میں سے کسی کے ساتھ قسم اٹھائی اور پھر قسم توڑتا ہے تو اس پر کفارہ ہے، کیونکہ اللہ کا نام مخلوق نہیں ہے، لیکن جس نے کعبہ یا صفا اور مروہ کی قسم کھائی اس پر کفارہ نہیں ہے؛ کیونکہ یہ مخلوق ہیں۔