hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19836

.

سنن البيهقي

19836
Sunan Al Bayhaqi
(۱۹۸۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ ہُوَ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَقُمْتُ وَتَرَکْتُ رَجُلاً عِنْدَہُ مِنْ کِنْدَۃَ فَأَتَیْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ قَالَ فَجَائَ الْکِنْدِیُّ فَزِعًا فَقَالَ جَائَ ابْنَ عُمَرَ رَجُلٌ فَقَالَ أَحْلِفُ بِالْکَعْبَۃِ قَالَ لاَ وَلَکِنِ احْلِفْ بِرَبِّ الْکَعْبَۃِ فَإِنَّ عُمَرَ کَانَ یَحْلِفُ بِأَبِیہِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ تَحْلِفْ بِأَبِیکَ فَإِنَّہُ مَنْ حَلَفَ بِغَیْرِ اللَّہِ فَقَدْ أَشْرَکَ ۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ]
(١٩٨٣٠) سعد بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عمر (رض) کے پاس تھا۔ میں کھڑا ہوا اور میں نے ان کے پاس ایک کندی آدمی چھوڑا۔ میں سعید بن مسیب کے پاس آیا اور راوی کہتے ہیں کہ کندی آدمی گھبرایا ہوا آیا۔ اس نے کہا : ابن عمر کے پاس ایک آدمی آیا۔ اس نے کہا : میں نے کعبہ کی قسم اٹھانی ہے اٹھالوں ؟ فرماتے ہیں نہیں بلکہ رب کعبہ کی قسم اٹھاؤ، کیونکہ حضرت عمر (رض) نے اپنے باپ کی قسم اٹھائی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے باپ کی قسم نہ اٹھاؤ، جس نے غیر اللہ کی قسم اٹھائی اس نے شرک کیا۔