hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19848

.

سنن البيهقي

19848
Sunan Al Bayhaqi
(۱۹۸۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرُوَیْہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ہُوَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَکِ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ حَدَّثَنَا مَطَرٌ الْوَرَّاقُ عَنْ زَہْدَمٍ الْجَرْمِیِّ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی أَبِی مُوسَی رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَہُوَ یَأْکُلُ لَحْمَ دَجَاجٍ فَقَالَ : ادْنُ فَکُلْ فَقُلْتُ إِنِّی حَلَفْتُ لاَ آکُلُہُ قَالَ ادْنُ فَکُلْ وَسَأُخْبِرُکَ عَنْ یَمِینِکَ ہَذِہِ قَالَ فَدَنَوْتُ فَأَکَلْتُ قَالَ أَتَیْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فِی نَاسٍ مِنَ الأَشْعَرِیِّینَ نَسْتَحْمِلُہُ فَقَالَ : لاَ وَاللَّہِ لاَ أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِی مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ ۔ قَالَ فَمَا بَرِحْنَا حَتَّی أَتَتْہُ فَرَائِضُ غُرُّ الذُّرَی فَأَمَرَ لَنَا مِنْہَا بِحُمْلاَنٍ فَمَا بَرِحْنَا إِلاَّ یَسِیرًا حَتَّی قُلْنَا مَا صَنَعْنَا نَسَّیْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَمِینَہُ وَاللَّہِ لاَ نُفْلِحُ قَالَ فَرَجَعْنَا إِلَیْہِ قَالَ مَا رَدَّکُمْ قَالُوا إِنَّکَ حَلَفْتَ أَلاَّ تَحْمِلَنَا فَخَشِینَا أَنْ لاَ یُبَارَکَ لَنَا وَخَشِینَا أَنْ نَکُونَ نَسَّیْنَاکَ یَمِینَکَ قَالَ : إِنِّی وَاللَّہِ مَا نَسِیتُہَا وَلَکِنْ مَنْ حَلَفَ عَلَی یَمِینٍ فَرَأَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا فَلْیَأْتِ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ وَلْیُکَفِّرْ عَنْ یَمِینِہِ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(١٩٨٤٢) زھدم حرمی فرماتے ہیں کہ میں ابوموسیٰ کے پاس آیا۔ وہ مرغی کا گوشت کھا رہے تھے۔ فرمانے لگے : قریب ہوجاؤ اور کھاؤ۔ میں نے کہا : میں نے قسم اٹھائی ہے کہ نہیں کھاؤں گا۔ فرماتے ہیں : کھاؤ عنقریب میں تیری قسم کے بارے میں بتاتا ہوں، کہتے ہیں : میں نے قریب ہو کر کھالیا، فرماتے ہیں : ہم اشعریوں کے ایک گروہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے۔ ہم سواریوں کام طالبہ کر رہے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں تمہیں سواری نہ دوں گا اور نہ ہی میرے پاس موجود ہے، ہم ٹھہرے رہے تو بلند کہا نوں والے اونٹ آئے تو آپ نے ہمیں سواریاں مہیا کردیں تو ہم تھوڑا ہی چلے تھے۔ ہم نے سوچا کہ ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی قسم بھلا دیں۔ اللہ کی قسم ! ہم فلاح نہ پائے گے، پھر ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تمہیں کس چیز نے واپس کردیا ؟ وہ کہنے لگے : اے اللہ کے نبی ! آپ نے قسم اٹھائی تھی کہ آپ ہمیں سواری نہ دیں گے۔ ہمیں ڈر ہوا کہ کہیں ان میں برکت نہ دی جائے اور کہیں ہم نے آپ کو قسم بھلانہ دی ہو۔ آپ نے فرمایا : میں اپنی قسم بھولا نہیں ہوں، لیکن جو کوئی قسم اٹھائے اور دوسرا کام اس سے بہتر ہو تو وہ کام کرلے اور اپنی قسم کا کفارہ دے دے۔