(۱۹۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعْدٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارِ بْنِ نُصَیْرٍ السُّلَمِیُّ ثُمَّ الظَّفَرِیُّ أَبُو الْوَلِیدِ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ حَبِیبِ بْنِ أَبِی الْعِشْرِینَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الأَنْصَارِیُّ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّیْمِیَّ حَدَّثَہُ عَنْ نُعَیْمِ بْنِ النَّحَّامِ قَالَ: کُنْتُ مَعَ امْرَأَتِی فِی مِرْطِہَا فِی غَدَاۃٍ بَارِدَۃٍ ، فَنَادَی مُنَادِی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی صَلاَۃِ الصُّبْحِ ، فَلَمَّا سَمِعْتُ قُلْتُ: لَوْ قَالَ وَمَنْ قَعَدَ فَلاَ حَرَجَ۔ قَالَ: فَلَمَّا قَالَ الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ قَالَ: وَمَنْ قَعَدَ فَلاَ حَرَجَ۔ [صحیح لغیرہٖ]
(١٩٨٥) نعیم بن نحام سے روایت ہے کہ میں ایک ٹھنڈی صبح اپنی بیوی کے ساتھ اس کی چادر میں تھا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اعلان کرنے والے نے صبح کی نماز کا اعلان کیا، جب میں نے سنا تو میں نے کہا : کاش کہ وہ کہتا اور جو بیٹھ جائے (اس پر) کوئی حرج نہیں۔ فرماتے ہیں : جب اس نے کہا : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْم تو اس نے کہا : اور جو بیٹھ جائے اس پر کوئی حرج نہیں۔