(۱۹۸۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ أَنْبَأَنَا أَبُو نَصْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدُوَیْہِ بْنِ سَہْلٍ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ : سُلَیْمَانُ بْنُ مَعْبَدٍ السَّنْجِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ عَنْ أَبِی السَّلِیلِ عَنْ زَہْدَمٍ عَنْ أَبِی مُوسَی الأَشْعَرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَتَیْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَسْتَحْمِلُہُ فَقَالَ : وَاللَّہِ لاَ أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِی مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ ۔ قَالَ : فَلَمَّا رَجَعْنَا أَرْسَلَ إِلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِثَلاَثِ ذَوْدٍ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّکَ حَلَفْتَ أَنْ لاَ تَحْمِلَنَا فَحَمَلْتَنَا قَالَ : إِنِّی لَمْ أَحْمِلْکُمْ وَلَکِنَّ اللَّہَ حَمَلَکُمْ وَاللَّہِ لاَ أَحْلِفُ عَلَی یَمِینٍ فَأَرَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا إِلاَّ أَتَیْتُہُ ۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ سُلَیْمَانَ۔
قَالَ الشَّیْخُ قَصَّرَ بِہِ التَّیْمِیُّ فَلَمْ یَنْقُلْ فِیہِ الْکَفَّارَۃَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(١٩٨٤٤) زہدم حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سواریوں کا مطالبہ لے کر آئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! نہ تو میں تمہیں سوار کروں گا اور نہ ہی میرے پاس سواری موجود ہے کہ تمہیں مہیا کرسکوں۔ لیکن جب ہم واپس پلٹے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں تین اونٹ دیے۔ میں نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تو قسم اٹھائی تھی کہ سواری نہ دیں گے لیکن پھر ہمیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سواری دی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب میں قسم اٹھاتا ہوں اور دوسرا کام بہتر دیکھتا ہوں تو بہتر کام کرلیتا ہوں۔