hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19895

.

سنن البيهقي

19895
Sunan Al Bayhaqi
(۱۹۸۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَنْبَأَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بِأَبِی لِیُبَایِعَہُ عَلَی الْہِجْرَۃِ قَالَ بَلْ أُبَایِعُہُ عَلَی الْجِہَادِ فَانْطَلَقْتُ إِلَی الْعَبَّاسِ وَہُوَ فِی السِّقَایَۃِ فَقُلْتُ یَا أَبَا الْفَضْلِ إِنِّی انْطَلَقْتُ بِأَبِی إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- لِیُبَایِعَہُ عَلَی الْہِجْرَۃِ فَلَمْ یَفْعَلْ فَقَامَ مَعَہُ الْعَبَّاسُ فِی قَمِیصٍ مَا عَلَیْہِ رِدَاء ٌ فَأَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ قَدْ عَرَفْتَ مَا بَیْنِی وَبَیْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ وَأَتَاکَ بِأَبِیہِ لِتُبَایِعَہُ عَلَی الْہِجْرَۃِ فَلَمْ تَفْعَلْ فَقَالَ إِنَّہَا لاَ ہِجْرَۃَ ۔ قَالَ أَقْسَمْتُ عَلَیْکَ لِتُبَایِعَہُ قَالَ فَمَدَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَدَہُ وَقَالَ ہَا أَبْرَرْتُ عَمِّی وَلاَ ہِجْرَۃَ۔ قَالَ الْبُخَارِیُّ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَفْوَانَ أَوْ صَفْوَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَہُ یَزِیدُ بْنُ أَبِی زِیَادٍ عَنْ مُجَاہِدٍ لاَ یَصِحُّ۔ [ضعیف ۱۹۸۹۰ صرف خالی سند ہے]
(١٩٨٨٩) عبدالرحمن بن صفوان فرماتے ہیں کہ میں اپنے والدکو لے کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ہجرت کی بیعت کے لیے آیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بلکہ جہاد پر بیعت لوں گا۔ میں ابن عباس (رض) کے پاس گیا جو پانی پلا رہے تھے، میں نے کہا : اے ابوالفضل ! میں اپنے باپ کو لے کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہجرت پر بیعت لیں، لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہیں کیا تو عباس (رض) ان کے ساتھ انھیں کپڑوں میں چل پڑے ۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہنے لگے : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جو میرے اور عبدالرحمن کے درمیان بات چیت ہوئی آپ نے اس کو پہچان لیا، آپ نے اس کے باپ سے ہجرت پر بیعت لیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہجرت نہیں ہے، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر عباس نے قسم ڈال دی کہ آپ ہجرت پر بیعت لیں تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ پھیلایا اور فرمایا : میں اپنے چچا کی قسم پوری کرتا ہوں، لیکن ہجرت نہیں ہے۔