(۱۹۹۳۲) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا ابْنُ مُصْعَبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاَئِ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیُّ عَنْ جَدِّہِ أَبِی سَعِیدٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : الرَّجُلُ یَحْلِفُ عَلَی الْیَمِینِ ثُمَّ یَسْتَثْنِی فِی نَفْسِہِ قَالَ لَیْسَ ذَلِکَ بِشَیْئٍ حَتَّی یُظْہِرَ الاِسْتِثْنَائَ کَمَا یُظْہِرُ الْیَمِینَ ۔ [ضعیف]
(١٩٩٣٢) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آدمی کسی بھلائی پر قسم اٹھاتا ہے۔ پھر خود ہی استثناء کرلیتا ہے۔ فرمایا : جب تک استثناء کا اظہار نہ ہو جیسے قسم کا اظہار ہوتا ہے تو اس کا اعتبار نہ ہوگا۔