hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19956

.

سنن البيهقي

19956
Sunan Al Bayhaqi
(۱۹۹۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ ہِشَامٍ وَأَبُو الرَّبِیعِ فَرَّقَہُمَا قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ غَیْلاَنَ بْنِ جَرِیرٍ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ أَبِی مُوسَی رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہُ -ﷺ- فِی رَہْطٍ مِنَ الأَشْعَرِیِّینَ نَسْتَحْمِلُہُ قَالَ وَاللَّہِ لاَ أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِی مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ قَالَ فَلَبِثْنَا مَا شَائَ اللَّہُ ثُمَّ أُتِیَ بِإِبِلٍ فَأَمَرَ لَنَا بِثَلاَثِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَی فَلَمَّا انْطَلَقْنَا قُلْنَا أَوْ قَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ لاَ یُبَارِکُ اللَّہُ لَنَا أَتَیْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَسْتَحْمِلُہُ فَحَلَفَ أَنْ لاَ یَحْمِلَنَا ثُمَّ حَمَلَنَا فَأَتَوْہُ فَأَخْبَرُوہُ فَقَالَ : مَا أَنَا حَمَلْتُکُمْ وَلَکِنَّ اللَّہَ حَمَلَکُمْ إِنِّی وَاللَّہِ إِنْ شَائَ اللَّہُ لاَ أَحْلِفُ عَلَی یَمِینٍ فَأَرَی غَیْرَہَا خَیْرًا مِنْہَا إِلاَّ کَفَّرْتُ یَمِینِی وَأَتَیْتُ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ ۔ ہَذَا حَدِیثُ خَلَفٍ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ خَلَفِ بْنِ ہِشَامٍ وَیَحْیَی بْنِ حَبِیبٍ وَقُتَیْبَۃَ کُلُّہُمْ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی وَأَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ وَغَیْرُہُمْ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ۔ وَرَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ حَمَّادٍ بِالشَّکِّ إِلاَّ کَفَّرْتُ یَمِینِی وَأَتَیْتُ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ أَوْ قَالَ إِلاَّ أَتَیْتُ الَّذِی ہُوَ خَیْرٌ وَکَفَّرْتُ یَمِینِی ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(١٩٩٥٠) ابوہریرہ (رض) حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ میں اشعریوں کے ایک گروہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سواریوں کی طلب میں آیا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم میں تمہیں سواری نہ دوں گا اور نہ ہی میرے پاس ہے۔ ہم آپ کے پاس ٹھہرے رہے جتنی دیر اللہ نے چاہا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اونٹ لائے گئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں تین سفید کوہان والے اونٹ دے دیے۔ جب ہم چلے تو ہم نے کہا یا ہمارے بعض لوگ کہنے لگے : اللہ ہمیں برکت نہ دے۔ ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سواریاں طلب کیں، لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قسم اٹھائی کہ نہ دیں گے۔ پھر آپ نے سواریاں مہیا بھی فرما دیں۔ انھوں نے آکر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خبر دی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ نے تمہیں سوار کیا ہے، میں نے سواریاں نہیں دی۔ آپ فرمانے لگے : اگر میں کسی کام پر قسم اٹھاتا ہوں اور دوسرا اس سے بہتر ہو تو اپنی قسم کو توڑ کر بہتر کام کرلیتا ہوں اور قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں۔
(ب) حماد کو شک ہے کہ آپ نے فرمایا : میں اپنی قسم کا کفارہ دے کر بہتر کام کرلیتا ہوں یا فرمایا : میں بہتر کام کرلیتا ہوں اور اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں۔