hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 19971

.

سنن البيهقي

19971
Sunan Al Bayhaqi
(۱۹۹۶۵) قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَاحْتِجَاجُ الشَّافِعِیِّ رَحِمَہُ اللَّہُ فِی ہَذِہِ الْمَسْأَلَۃِ بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو وَحَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدٌ الأَصَمُّ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ : وَإِنْ کَفَّرَ قَبْلَ الْحِنْثِ بِإِطْعَامٍ رَجَوْتُ أَنْ یُجْزِئَ عَنْہُ وَذَلِکَ أَنَّا نَزْعُمُ أَنَّ لِلَّہِ تَعَالَی حَقًّا عَلَی الْعِبَادِ فِی أَنْفُسِہِمْ وَأَمْوَالِہِمْ فَالْحَقُّ الَّذِی فِی أَمْوَالِہِمْ إِذَا قَدَّمُوہُ قَبْلَ مَحِلِّہِ أَجْزَأَ وَأَصْلُ ذَلِکَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- تَسَلَّفَ مِنَ الْعَبَّاسِ صَدَقَۃَ عَامٍ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ وَأَنَّ الْمُسْلِمِینَ قَدْ قَدَّمُوا صَدَقَۃَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ یَکُونَ الْفِطْرُ فَجَعَلْنَا الْحُقُوقَ الَّتِی فِی الأَمْوَالِ قِیَاسًا عَلَی ہَذَا۔ قَالَ الشَّیْخُ قَدْ مَضَی الْحَدِیثُ فِی ہَذَا فِی کِتَابِ الزَّکَاۃِ۔ [صحیح۔ للشافعی]
(١٩٩٦٥) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ قسم توڑنے سے پہلیکھانے کے ذریعہ کفارہ دے دینا اس کو کفایت کر جائے گا۔ یہ بندوں کے مالوں اور ان کی جانوں میں اللہ کا حق ہے۔ اگر وہ وقت آنے سیپہلے حق ادا کردیں تو یہ کفایت کر جائے گا۔ اصل اس کی یہ ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عباس (رض) سے سال گزرنے سے پہلے زکوۃ وصول کی تھی اور مسلمان صدقہ فطر عید الفطر سے پہلیادا کرتے ہیں تو تمام حقوق کو اسی پر قیاس کیا گیا ہے۔