(۲۰۰۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ ہِلاَلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ بِبَغْدَادَ أَنْبَأَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَیَّاشٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُجَشِّرٍ حَدَّثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ صَالِحٍ الأَحْمَرُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ أَبِی أُمَیَّۃَ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ أَخْرُجُ مِنَ الْمَسْجِدِ حَتَّی أُخْبِرَکَ بِآیَۃٍ أَوْ سُورَۃٍ لَمْ تَنْزِلْ عَلَی نَبِیٍّ بَعْدَ سُلَیْمَانَ غَیْرِی ۔ قَالَ : فَمَشَی فَتَبِعْتُہُ حَتَّی انْتَہَی إِلَی بَابِ الْمَسْجِدِ قَالَ فَأَخْرَجَ إِحْدَی رِجْلَیْہِ مِنْ أُسْکُفَّۃِ الْمَسْجِدِ وَبَقِیَتِ الأُخْرَی فِی الْمَسْجِدِ فَقُلْتُ بَیْنِی وَبَیْنَ نَفْسِی نَسِیَ قَالَ فَأَقْبَلَ عَلَیَّ بِوَجْہِہِ قَالَ : بِأَیِّ شَیْئٍ تَفْتَتِحُ الْقُرْآنَ إِذَا افْتَتَحْتَ الصَّلاَۃَ؟ ۔ قَالَ قُلْتُ بِ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} [الفاتحہ ۱] قَالَ: ہِیَ ہِیَ ۔ ثُمَّ خَرَجَ۔ إِسْنَادُہُ ضَعِیفٌ۔ [ضعیف]
(٢٠٠٢٣) ابن بریدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسجد سے نکلنے سے پہلے میں تجھے ایسی سورة یا آیت بتاؤں گا جو نبی سلیمان کے بعد میرے علاوہ کسی پر نہیں اتری۔ کہتے ہیں : آپ چلے، میں بھی آپ کے پیچھے تھا۔ آپ مسجد کے دروازے پر پہنچ گئے۔ کہتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ایک پاؤں دہلیز سے باہر نکالا اور دوسرا مسجد میں تھا۔ میں نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور میرے درمیان یہ بات ہوتی تھی، آپ بھول گئے۔ آپ میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : جب نماز شروع کرتے ہو تو قرآن کے کس حصہ کی تلاوت کرتے ہو ؟ میں نے کہا : { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } [الفاتحہ ١] سے۔ آپ نے فرمایا : ہاں یہی ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نکلے۔