(۲۰۰۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ عَطَائٍ قَالَ : جَائَ ہُ رَجُلٌ وَأَنَا عِنْدَہُ فَقَالَ إِنِّی حَلَفْتُ أَنْ لاَ أَکْسُوَ أَہْلِی حَتَّی أَقِفَ بِعَرَفَۃَ وَذَاکَ فِی غَیْرِ أَیَّامِ الْحَجِّ فَقَالَ عَطَاء ٌ : اذْہَبْ فَقِفْ وَاکْسُ أَہْلَکَ فَقِیلَ لِعَطَائٍ إِنَّمَا نَوَی الْحَجَّ فَقَالَ عَطَاء ٌ أَرَأَیْتَ أَیُّوبَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ حِینَ حَلَفَ لَیَضْرِبَنَّ أَہْلَہُ حَلَفَ لَیَضْرِبَنَّہَا بَضِغْثٍ إِنَّمَا الْقُرْآنُ أَمْثَالٌ وَعِبَرٌ۔ [ضعیف]
(٢٠٠٣١) اسماعیل بن عبدالملک حضرت عطاء سے نقل فرماتے ہیں کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا۔ میں بھی موجود تھا۔ اس نے کہا : میں نے اپنے گھر والوں کو وقوف عرفہ تک کپڑے نہ پہنانے کی قسم اٹھائی ہے لیکن یہ حج کے دن نہ تھے تو عطاء فرماتے ہیں : جاؤ اپنے گھر والوں کو کپڑے پہناؤ۔ عطاء (رح) سے کہا گیا : اس نے حج کی نیت کی تھی تو عطاء (رح) فرماتے ہیں کہ ایوب (علیہ السلام) نے بھی اپنے گھر والوں کو مارنے کی قسم اٹھائی تھی کہ وہ ایک مٹھے سے ماریں گے۔ قرآن میں کئی مثالیں موجود ہیں۔