hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20039

.

سنن البيهقي

20039
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۰۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الْہَاشِمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِیدِ الْفَحَّامُ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَیْرِیُّ أَظُنُّہُ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَنْبَأَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی عَنْ جَدَّتِہِ عَنْ أَبِیہَا سُوَیْدِ بْنِ حَنْظَلَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- وَمَعَنَا وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ فَلَقِیَہُ قَوْمٌ ہُمْ لَہُ عَدُوٌّ فَأَبَی الْقَوْمُ أَنْ یَحْلِفُوا وَتَقَدَّمْتُ فَحَلَفْتُ أَنَّہُ أَخِی فَلَمَّا أَتَیْنَا النَّبِیَّ -ﷺ- قُلْتُ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ الْقَوْمَ أَبَوْا أَنْ یَحْلِفُوا وَتَقَدَّمْتُ فَحَلَفْتُ أَنَّہُ أَخِی قَالَ : صَدَقْتَ الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ ۔ لَفْظُ حَدِیثِ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ وَحَدِیثُ الزُّبَیْرِیُّ بِمَعْنَاہُ مُخْتَصَرٌ۔
(٢٠٠٣٣) حضرت سوید بن حنظلہ فرماتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا۔ ہمارے ساتھ وائل بن حجر بھی تھے۔ ان کا ایسی قوم سے ٹکراؤ ہوا جو ان کی دشمن تھی۔ لوگوں نے قسم اٹھانے سے انکار کردیا۔ میں نے آگے بڑھ کر قسم کھائی کہ وہ میرا بھائی ہے۔ جب ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئیتو میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! لوگوں نے قسم اٹھانے سے انکار کردیا ہے، لیکن میں نے قسم کھائی کہ وہ میرے بھائی ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے سچ کہا : کیونکہ مسلمان ، مسلمان کا بھائی ہوتا ہے۔