hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20063

.

سنن البيهقي

20063
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۰۵۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ وَعَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیدِ عَنْ أَیُّوبَ بْنِ أَبِی تَمِیمَۃَ السَّخْتِیَانِیِّ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی الْمُہَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ نَذْرَ فِی مَعْصِیَۃٍ وَلاَ فِیمَا لاَ یَمْلِکُ ابْنُ آدَمَ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَکَانَ فِی حَدِیثِ عَبْدِ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ بِہَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ امْرَأَۃً مِنَ الأَنْصَارِ نَذَرَتْ وَہَرَبَتْ عَلَی نَاقَۃٍ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- إِنْ نَجَّاہَا اللَّہُ عَلَیْہَا لَتَنْحَرَنَّہَا فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- ہَذَا الْقَوْلَ وَأَخَذَ نَاقَتَہُ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَلَمْ یَأْمُرْہَا أَنْ تَنْحَرَ مِثْلَہَا وَلاَ تُکَفِّرَ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ فَبِذَلِکَ نَقُولُ إِنَّ مَنْ نَذَرَ تَبَرُّرًا أَنْ یَنْحَرَ مَالَ غَیْرِہِ فَالنَّذْرُ سَاقِطٌ عَنْہُ وَمَنْ نَذَرَ مَا لاَ یَطِیقُ أَنْ یَعْمَلَہُ بِحَالٍ سَقَطَ النَّذْرُ عَنْہُ لأَنَّہُ لاَ یَمْلِکُ أَنْ یَعْمَلَہُ فَہُوَ کَمَا لاَ یَمْلِکُ مَا سِوَاہُ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۶۴۱]
(٢٠٠٥٧) عمران بن حصین نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نافرمانی اور جس کا ابن آدم مالک نہیں اس میں نذر نہیں ہے۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : عبدالوہاب ثقفی نقل فرماتے ہیں کہ انصار کی ایک عورت تھی۔ اس نے نذر مانی اور اپنی اونٹنی پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بھاگ آئی اور کہا کہ نے اس کو نجات دی تو وہ اس کو ذبح کرے گی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات کہی اور اونٹنی پکڑ لی۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : نہ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ذبح کا حکم دیا اور نہ ہی کفارے کے بارے میں فرمایا۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : جس نے نذر مانی اور غیر کے مال سے اپنی نذر پوری کرنا چاہی تو نذر ساقط ہوجائے گی۔ کیوں ایسی نذر کا پورا کرنا نہیں ہوتا جس کا انسان مالک نہیں ہے۔