(۲۰۰۷۶) قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَأَصَحُّ شَیْئٍ فِیہِ عَنِ الْحَسَنِ مَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَبِی عُثْمَانَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوْفِیُّ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَۃَ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ ہَیَّاجِ بْنِ عِمْرَانَ الْبَرْجَمِیِّ: أَنَّ غُلاَمًا لأَبِیہِ أَبَقَ فَجَعَلَ لِلَّہِ عَلَیْہِ لَئِنْ قَدَرَ عَلَیْہِ لَیَقْطَعَنَّ یَدَہُ فَلَمَّا قَدَرَ عَلَیْہِ بَعَثَنِی إِلَی عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَحُثُّ فِی خُطْبَتِہِ عَلَی الصَّدَقَۃِ وَیَنْہَی عَنِ الْمُثْلَۃِ فَقَالَ قُلْ لأَبِیکَ فَلْیُکَفِّرْ عَنْ یَمِینِہِ وَلْیَتَجَاوَزْ عَنْ غُلاَمِہِ قَالَ وَبَعَثَنِی إِلَی سَمُرَۃَ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یَحُثُّ فِی خُطْبَتِہِ عَلَی الصَّدَقَۃِ وَیَنْہَی عَنِ الْمُثْلَۃِ فَقُلْ لأَبِیکَ یُکَفِّرْ عَنْ یَمِینِہِ وَلْیَتَجَاوَزْ عَنْ غُلاَمِہِ۔
وَہَذَا إِسْنَادٌ مَوْصُولٌ إِلاَّ أَنَّ الأَمْرَ بِالتَّکْفِیرِ عَنْ یَمِینِہِ مَوْقُوفٌ فِیہِ عَلَی عِمْرَانَ وَسَمُرَۃَ وَأَمَّا الْہَیَّاجُ بْنُ عِمْرَانَ فَإِنَّہُ مُخْتَلَفٌ فِی اسْمِہِ فَقِیلَ ہَکَذَا وَقِیلَ حَیَّانُ بْنُ عِمْرَانَ الْبَرْجَمِیُّ۔ [صحیح]
(٢٠٠٧٦) حضرت حسن ھیاج بن عمران برجمی سے نقل فرماتے ہیں کہ اس کے والد کا غلام بھاگ گیا، اس نے قسم کھائی اگر اس پر قدرت پائی تو ضرور اس کا ہاتھ کاٹے گا۔ جب میرے والدنے اس پر قدرت پا لی تو مجھے عمران بن حصین کی طرف روانہ کیا۔ میں نے ان سے سوال کیا۔ انھوں نے کہا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا ، آپ خطبہ کے دوران صدقہ کی ترغیب دے رہے تھے اور مثلہ سے منع کررہے تھے۔ انھوں نے کہا : اپنیوالد سے کہہ کہ اپنی قسم کا کفارہ دے اور غلام کو معاف کر دو ۔ ھیاج کہتے ہیں : میرے باپ نے سمرہ کی طرف روانہ کیا۔ انھوں نے کہا : میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا، آپ خطبہ کے دوران صدقہ پر ابھار رہے تھے اور مثلہ سے منع فرما رہے تھے۔ فرمانے لگے : اپنے باپ سے کہو کہ اپنی قسم کا کفارہ دو اور اپنے غلام کو معاف کر دو ۔