hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20142

.

سنن البيهقي

20142
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۱۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَعْبَدِ أَنَّہُ قَالَ : اشْتَکَتِ امْرَأَۃٌ شَکْوَی فَقَالَتْ لَئِنْ شَفَانِی اللَّہُ لأَخْرُجَنَّ فَلأُصَلِّیَنَّ فِی بَیْتِ الْمَقْدِسِ فَبَرَأَتْ ثُمَّ تَجَہَّزَتْ تُرِیدُ الْخُرُوجَ فَجَائَ تْ مَیْمُونَۃُ زَوْجُ النَّبِیِّ -ﷺ- تُسَلِّمُ عَلَیْہَا فَأَخَّرَتْہَا ذَلِکَ فَقَالَتِ اجْلِسِی فَکُلِی مِمَّا صَنَعْتُ وَصَلِّی فِی مَسْجِدِ الرَّسُولِ -ﷺ- فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : صَلاَۃٌ فِیہِ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلاَۃٍ فِیمَا سِوَاہُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلاَّ مَسْجِدَ الْکَعْبَۃِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۹۶]
(٢٠١٣٦) ابراہیم بن عبداللہ بن معبد فرماتے ہیں کہ ایک عورت بیمار ہوگئی۔ اس نے نذر مانی کہ اگر اللہ نے مجھے شفا دی تو بیت المقدس میں جا کر نماز ادا کروں گی۔ وہ صحت یاب ہوگئی، اس نے جانے کی تیاری کی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی حضرت میمونہ اس کے پاس آئیں۔ اس نے تھوڑا سا سفر مؤخر کردیا۔ میمونہ فرماتی ہیں : بیٹھ جا اور جو میں بنا کر لائی ہوں کھالے اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرلے۔ کیونکہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : باقی مساجد میں نماز پڑھنے سے مسجد نبوی کی پڑھی ہوئی نماز کے برابر نہیں، یعنی اس میں ایک نماز کا ثواب ہزار نماز کے برابر ہے سوائے بیت اللہ کے۔