hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20148

.

سنن البيهقي

20148
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۱۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْہِلاَلِیُّ وَہُوَ سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : إِذَا کَانَ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ کَانَ عَلَی کُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلاَئِکَۃٌ یَکْتُبُونَ النَّاسَ الأَوَّلَ فَالأَوَّلَ فَالْمُہَجِّرُ إِلَی الصَّلاَۃِ کَالْمُہْدِی بَدَنَۃً ثُمَّ الَّذِی یَلِیہِ کَالْمُہْدِی بَقَرَۃً ثُمَّ الَّذِی یَلِیہِ کَالْمُہْدِی کَبْشًا حَتَّی ذَکَرَ الدَّجَاجَۃَ وَالبَیْضَۃَ فَإِذَا جَلَسَ الإِمَامُ طُوِیَ الصُّحُفُ وَاجْتَمَعُوا لِلْخُطْبَۃِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی عَنْ سُفْیَانَ وَأَخْرَجَاہُ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ الأَغَرِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : ثُمَّ کَالَّذِی یُہْدِی الدَّجَاجَۃَ ثُمَّ کَالَّذِی یُہْدِی الْبَیْضَۃَ ۔ وَرُوِّینَا فِی کِتَابِ الْحَجِّ عَنْ عَلِیٍّ وَابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ أَنَّہُمَا قَالاَ : الْہَدْیُ مِنَ الأَزْوَاجِ ثَمَانِیَۃٌ۔ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(٢٠١٤٢) سعید بن مسیب حضرت ابوہریرہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک اس کو پہنچاتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جمعہ کے دن مسجدوں کے دروازوں پر ملائکہ موجود ہوتے ہیں جو پہلے آنے والوں کے نام لکھتے ہیں، پہلے آنے والا نماز کی طرف ایسے ہے جیسے اونٹ کی قربانی کرنے والا ۔ اس کے بعد آنے والے کو گائے کی قربانی کا ثواب ملتا ہے۔ پھر مینڈھے، مرغی اور انڈے کا ثواب ملتا ہے۔ جب امام بیٹھ جاتا ہے تو وہ خطبہ جمعہ کے لیے اکٹھے ہوجاتے ہیں۔
(ب) ابوہریرہ (رض) کی روایت میں ہے کہ پھر مرغی اس کے بعد انڈے کی قربانی کا ثواب ہے۔
(ج) قربانی ٨ آٹھ جانوروں میں سے ہے۔