(۲۰۱۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ عَنْ سَعْدٍ الطَّائِیِّ حَدَّثَنِی أَبُو الْمُدِلَّۃِ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ثَلاَثَۃٌ لاَ تُرَدُّ دَعْوَتُہُمُ الإِمَامُ الْعَادِلُ وَالصَّائِمُ حَتَّی یُفْطِرَ وَدَعْوَۃُ الْمَظْلُومِ تُحْمَلُ عَلَی الْغَمَامِ وَتُفْتَحُ لَہَا أَبْوَابُ السَّمَائِ وَیَقُولُ الرَّبُّ وَعِزَّتِی لأَنْصُرَنَّکَ وَلَوْ بَعْدَ حِینٍ ۔ [ضعیف]
(٢٠١٦٣) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تین قسم کے لوگوں کی دعا اللہ رد نہیں کرتے : 1 انصاف کرنے والا حکمران۔ 2 روزہ دار جب تک وہ افطار نہ کرے۔ 3 مظلوم کی دعا۔ بادل ہٹا دیے جاتے ہیں، آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ اللہ رب العزت فرماتے ہیں : ضرور میں اس کی مدد کروں گا اگرچہ ایک وقت کے بعد ہی سہی۔