(۲۰۱۸۱) وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی مَسْلَمَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا نَضْرَۃَ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَہُ قَالَ أَبُو سَعِیدٍ الْخُدْرِیُّ : وَذَاکَ الَّذِی حَمَلَنِی عَلَی أَنْ رَحَلْتُ إِلَی مُعَاوِیَۃَ فَمَلأْتُ مَسَامِعَہُ ثُمَّ رَجَعْتُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(٢٠١٨١) ابوسعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر اس بات کا تذکرہ کیا۔ ابوسعید خدری (رض) فرماتے ہیں : یہ وہ بات ہے جس نے مجھے ابھارا کہ میں کوچ کر کے معاویہ کے پاس گیا۔ میں نے تبادلہ خیال کیا پھر میں واپس پلٹا۔