(۲۰۲۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَبُو بَکْرٍ الْفَحَّامُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو ہَمَّامٍ الدَّلاَّلُ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ یَعْنِی ابْنَ سَعْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ ہَانِئٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمًا فَعَرَفْتُ فِی وَجْہِہِ أَنْ قَدْ حَضَرَہُ شَیْء ٌ فَتَوَضَّأَ وَخَرَجَ وَمَا یُکَلِّمُ أَحَدًا فَلَصِقْتُ بِالْحُجُرَاتِ أَسْمَعُ مَا یَقُولُ فَقَعَدَ عَلَی الْمِنْبَرِ ثُمَّ قَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ یَقُولُ مُرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَانْہَوْا عَنِ الْمُنْکَرِ مَنْ قَبْلِ أَنْ تَدْعُونِی فَلاَ أُجِیبَکُمْ وَتَسْأَلُونِی فَلاَ أُعْطِیَکُمْ وَتَسْتَنْصِرُونِی فَلاَ أَنْصُرَکُمْ ۔ [ضعیف]
(٢٠٢٠٠) عروہ بن زبیر حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس آئے میں نے آپ کے چہرہ سے پہچان لیا کہ کوئی چیز آئی ہے۔ آپ نے وضو کیا اور چلے گئے۔ کسی سے کلام نہیں کیا۔ میں حجرہ کے ساتھ لگی تاکہ آپ کی بات سن سکوں۔ آپ منبر پر بیٹھے اور فرمایا : اے لوگو ! اللہ فرماتے ہیں کہ نیکی کا حکم دو ، برائی سے منع کرو۔ اس سے پہلے کہ تم مجھے پکارو اور میں تمہاری دعا قبول نہ کروں۔ تم مجھ سے سوال کرو، میں تمہیں عطا نہ کرو اور تم مجھ سے مدد طلب کرو میں تمہاری مدد نہ کروں۔