hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20289

.

سنن البيهقي

20289
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۲۸۳) حَدَّثَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ إِمْلاَئً وَقِرَائَ ۃً أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ الرَّبِیعِ الْمَکِّیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ إِدْرِیسَ الأَوْدِیِّ قَالَ : أَخْرَجَ إِلَیْنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی بُرْدَۃَ کِتَابًا وَقَالَ ہَذَا کِتَابُ عُمَرَ إِلَی أَبِی مُوسَی رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ قَالَ : ثُمَّ إِیَّاکَ وَالضَّجَرَ وَالْقَلَقَ وَالتَّأَذِّیَ بِالنَّاسِ وَالتَّنَکُّرَ بِالْخُصُومِ فِی مَوَاطِنِ الْحَقِّ الَّتِی یُوجِبُ اللَّہُ تَعَالَی بِہَا الأَجْرَ وَیَکْسِبُ بِہَا الذُّخْرَ فَإِنَّہُ مَنْ یُصْلِحْ سَرِیرَتَہُ فِیمَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ رَبِّہِ أَصْلَحَ اللَّہُ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ النَّاسِ وَمَنْ تَزَیَّنَ لِلنَّاسِ بِمَا یَعْلَمُ اللَّہُ مِنْہُ خِلاَفَ ذَلِکَ یُشِنْہُ اللَّہُ فَمَا ظَنُّکَ بِثَوَابِ غَیْرِ اللَّہِ فِی عَاجِلِ الدُّنْیَا وَخَزَائِنِ رَحْمَتِہِ وَالسَّلاَمُ۔ [صحیح]
(٢٠٢٨٣) ادریس اودی فرماتے ہیں کہ سعید بن ابی بردہ نے ہمارے سامنے ایک خط نکالا اور فرمانے لگے : یہ خط حضرت عمر (رض) کا ابوموسیٰ (رض) کے نام ہے۔ لکھا ہے : پریشانی، لوگوں کو تکلیف دینے، حق کی جگہوں پر، جھگڑوں کے انکار سے بچو جس کی وجہ سے اللہ اجر کو ثابت کرتے ہیں اور بندے کے لیے ذخیرہ فرماتے ہیں۔ جو اپنے باطن کو اللہ کے سامنے صاف اور درست رکھتا ہے اللہ اس کے اور لوگوں کے درمیان معاملات درست کردیتے ہیں۔ جو لوگوں کے لیے کسی چیز کو مزین کر کے پیش کرتا ہے اللہ اس کو بدنما بنا دیتا ہے۔ تیسرا دنیا کے جلدی کرنے والے کے بارے میں اللہ کے علاوہ کے بارے میں کیا گمان ہے اور اس کی رحمت اور سلامتی کے خزانوں کے بارے میں۔