hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20295

.

سنن البيهقي

20295
Sunan Al Bayhaqi
مسنگ
(٢٠٢٨٩) عروہ بن زبیر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر (رض) خلیفہ بنے وہ اور ان کے گھر والے بیت المال سے خرچہ لیتے تھے اور اپنے لیے مال بھی کماتے تھے۔
(ب) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر (رض) نے لوگوں کو خطبہ دیا جس وقت خلیفہ بنے۔۔۔ جب صبح ہوئی تو وہ بازار کی طرف چل دیے۔ حضرت عمر (رض) نے پوچھا : کہاں کا ارادہ ہے ؟ فرمایا : بازار کا۔ حضرت عمر (رض) فرمانے لگے : آپ کے پاس وہ ذمہ داری ہے جو آپ کو بازار سے مشغول رکھے گی۔ ابوبکر (رض) فرمانے لگے، اللہ پاک ہے، کیا میرے اہل سے بھی مجھے مصروف کر دے گی۔ فرمایا : نیکی کا فریضہ ادا کرو۔ پھر حدیث کو ذکر کیا۔ اس میں ہے کہ انھوں نے اپنی وصیت میں لکھا دیا کہ بیت المال کا مال واپس کردیا جائے جو ہم نے وصول کیا۔