(۲۰۳۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَنْبَأَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَیُّوبَ الطُّوسِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ الْبَجَلِیُّ حَدَّثَنَا شَرِیکُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : الْقُضَاۃُ ثَلاَثَۃٌ قَاضِیَانِ فِی النَّارِ وَقَاضٍ فِی الْجَنَّۃِ قَاضٍ قَضَی بِغَیْرِ الْحَقِّ وَہُوَ یَعْلَمُ فَذَاکَ فِی النَّارِ وَقَاضٍ قَضَی وَہُوَ لاَ یَعْلَمُ فَأَہْلَکَ حُقُوقَ النَّاسِ فَذَاکَ فِی النَّارِ وَقَاضٍ قَضَی بِالْحَقِّ فَذَاکَ فِی الْجَنَّۃِ ۔ [صحیح۔ تقدم]
(٢٠٣٥٥) ابن ابی برید اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قاضی تین قسم کے ہیں، دو قاضی جہنم میں ایک جنت میں جائے گا :1 جان بوجھ کر ناحق فیصلہ کرنے والا جہنمی ہے 2 جہالت کی بنا پر غلط فیصلہ کرتا ہے، لوگوں کے حقوق ادا نہیں کرتا یہ بھی جہنمی ہے۔ 3 درست فیصلہ کرنے والا جنتی ہے۔