(۲۰۳۹۶) اسْتِدْلاَلاً بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغدَادَ أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- : یَا رَسُولَ اللَّہِ کَیْفَ أَعْلَمُ إِذَا أَحْسَنْتُ وَإِذَا أَسَأْتُ؟ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : إِذَا سَمِعْتَ جِیرَانَکَ یَقُولُونَ قَدْ أَحْسَنْتَ فَقَدْ أَحْسَنْتَ وَإِذَا سَمِعْتَہُمْ یَقُولُونَ قَدْ أَسَأْتَ فَقَدْ أَسَأْتَ ۔ [صحیح۔ اخرجہ معمر فی جامعہ ۱۹۷۴۹]
(٢٠٣٩٦) ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں کیسے جان سکتا ہوں کہ میں نے اچھا یا برا کیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے ہمسائے کو سن لو اگر وہ کہے کہ آپ نے اچھا کیا تو اچھا ہے اور جب آپ ان سے سنیں کہ وہ کہتے ہیں : آپ نے برا کیا تو آپ نے برا ہی کیا ہے۔