(۲۰۳۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ أَبِی عَبَّادٍ حَدَّثَنِی ابْنُ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَمَرَّ رَجُلٌ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَسْأَلُہُ فَقَالَ : کَیْفَ أَنْتَ یَا عَبْدَ اللَّہِ أَتَعْرِفُہُ؟ ۔ قُلْتُ : نَعَمْ۔ قَالَ : مَا اسْمُہُ؟ قُلْتُ: لاَ أَدْرِی؟ قَالَ: فَأَیْنَ مَنْزِلُہُ؟ قَالَ قُلْتُ: لاَ أَدْرِی۔ قَالَ: فَلَیْسَ ہَذِہِ بِمَعْرِفَۃٍ۔ کَذَا قَالَ۔ [ضعیف]
(٢٠٣٩٨) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے گزرا۔ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کررہا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابن عمر (رض) ! کیا تو اس کو جانتا ہے ؟ میں نے کہا : ہاں۔ پوچھا : اس کا نام کیا ہے ؟ میں نے کہا : میں نہیں جانتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : اس کا گھر کہاں ہے ؟ میں نے کہا : میں نہیں جانتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ پہچان نہیں ہے۔