hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2051

.

سنن البيهقي

2051
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی الْمِنْہَالِ عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی الظُّہْرَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ ، وَیُصَلِّی الْعَصْرَ وَإِنَّ أَحَدَنَا یَذْہَبُ إِلَی أَقْصَی الْمَدِینَۃِ وَیَرْجِعُ وَالشَّمْسُ حَیَّۃٌ ، وَنَسِیتُ الْمَغْرِبَ ، وَکَانَ لاَ یُبَالِی بِتَأْخِیرِ الْعِشَائِ إِلَی ثُلُثِ اللَّیْلِ - قَالَ ثُمَّ قَالَ إِلَی شَطْرِ اللَّیْلِ قَالَ - وَکَانَ یَکْرَہُ النَّوْمَ قَبْلَہَا وَالْحَدِیثَ بَعْدَہَا ، وَکَانَ یُصَلِّی الصُّبْحَ وَیَعْرِفُ أَحَدُنَا جَلِیسَہُ الَّذِی کَانَ یَعْرِفُہُ ، وَکَانَ یَقْرَأُ فِیہَا مِنَ السِّتِّینَ إِلَی الْمِائَۃِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ۔ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہَیْنِ آخَرَیْنِ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۵۱۶]
(٢٠٥١) حضرت ابوبرزہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی نماز اس وقت پڑھتے تھے جب سورج ڈھل جاتا تھا اور عصر کی نماز ایسے وقت میں ادا فرماتے تھے کہ ہم میں سے کوئی مدینہ کے دوسرے کنارے سے ہو کر واپس آجاتا، لیکن سورج ابھی صاف اور روشن ہوتا اور مغرب کا وقت میں بھول گیا اور عشا کی نماز ایک تہائی رات تک مؤخر کیا کرتے تھے، پھر ابوبرزہ فرماتے ہیں کہ پھر فرمانے لگے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آدھی رات تک (موخر) فرماتے تھے اور عشا سے پہلے سونے کو ناپسند فرماتے تھے، اسی طرح عشا کے بعد (دنیاوی) باتیں کرنا بھی آپ کو ناپسند تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کی نماز ایسے وقت میں پڑھتے تھے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کو پہچان سکتا تھا اور فجر کی نماز میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ساٹھ سے سو آیات تلاوت فرماتے تھے۔