hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20521

.

سنن البيهقي

20521
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۵۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قُرْقُوبٍ التَّمَّارُ بِہَمَذَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنِی شُعَیْبُ بْنُ أَبِی حَمْزَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ خُزَیْمَۃَ أَنَّ عَمَّہُ حَدَّثَہُ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذٍ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ قَالاَ أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی أَخِی أَبُو بَکْرٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی عَتِیقٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ خُزَیْمَۃَ أَنَّ عَمَّہُ أَخْبَرَہُ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- ابْتَاعَ فَرَسًا مِنْ رَجُلٍ مِنَ الأَعْرَابِ فَاسْتَتْبَعَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لِیَقْضِیَ ثَمَنَ فَرَسِہِ فَأَسْرَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الْمَشْیَ وَأَبْطَأَ الأَعْرَابِیُّ فَطَفِقَ رِجَالٌ یَعْتَرِضُونَ الأَعْرَابِیَّ وَیُسَاوِمُونَہُ الْفَرَسَ وَلاَ یَشْعُرُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَدِ ابْتَاعَہُ حَتَّی زَادَ بَعْضُہُمُ الأَعْرَابِیَّ فِی السَّوْمِ فَلَمَّا زَادُوا نَادَی الأَعْرَابِیُّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- إِنْ کُنْتَ مُبْتَاعًا ہَذَا الْفَرَسَ فَابْتَعْہُ وَإِلاَّ بِعْتُہُ فَقَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حِینَ سَمِعَ نِدَائَ الأَعْرَابِیِّ حَتَّی أَتَی الأَعْرَابِیَّ فَقَالَ : أَوَلیْسَ قَدِ ابْتَعْتُ مِنْکَ ۔ قَالَ لاَ وَاللَّہِ مَا بِعْتُکَہُ قَالَ : بَلِ ابْتَعْتُہُ مِنْکَ ۔ فَطَفِقَ النَّاسُ یَلُوذُونَ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَبِالأَعْرَابِیِّ وَہُمَا یَتَرَاجَعَانِ فَطَفِقَ الأَعْرَابِیُّ یَقُولُ ہَلُمَّ شَہِیدًا أَنِّی بَایَعْتُکَ فَقَالَ خُزَیْمَۃُ أَنَا أَشْہَدُ أَنَّکَ بَایَعْتَہُ فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی خُزَیْمَۃَ فَقَالَ: بِمَ تَشْہَدُ؟ قَالَ بِتَصْدِیقِکَ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- شَہَادَۃَ خُزَیْمَۃَ شَہَادَۃَ رَجُلَیْنِ۔ [صحیح]
(٢٠٥١٥) عمارہ بن خزیمہ کے چچا نے خبر دی اور وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دیہاتی سے گھوڑا خریدا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ساتھ لیا تاکہ گھوڑے کی قیمت ادا کریں۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تیز چلے اور دیہاتی نے دیر کی۔ کچھ لوگ دیہاتی کو ملے اور گھوڑے کی قیمت مقرر کرنے لگے۔ انھیں معلوم نہ تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خریدا ہوا ہے۔ بعض نے قیمت زیادہ لگا دی۔ جب انھوں نے قیمت زیادہ دینا چاہی تو دیہاتی نے رسول اللہ کو آواز دی کہ گھوڑا خریدنا ہے تو خرید لو، وگرنہ میں فروخت کر دوں گا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب دیہاتی کی آواز سنی تو آئے اور فرمایا : کیا میں نے آپ سے گھوڑا خریدا نہیں ؟ اس نے کہا : اللہ کی قسم ! میں نے آپ کو فروخت نہیں کیا۔ آپ نے فرمایا : میں نے تجھ سے خریدا ہے۔ لوکی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پناہ میں آرہے تھے، آپ کی حفاظت کر رہے تھے۔ آپ اور دیہاتی بات چیت کر رہے تھے، دیہاتی نے کہا : گواہ لاؤ کہ میں نے فروخت کیا ہے، تو خزیمہ کہنے لگے : میں گواہی دیتا ہوں کہ تو نے فروخت کیا ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خزیمہ کی طرف متوجہ ہوئے، تو نے گواہی کیوں دی ؟ کہنے لگے : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تصدیق کی وجہ سے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خزیمہ کی گواہی دو آدمیوں کے برابر ہے۔