(۲۰۵۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَنْبَأَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا لَیْثٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتِ : اخْتَصَمَ سَعْدٌ وَعَبْدُ بْنُ زَمْعَۃَ فِی غُلاَمٍ فَقَالَ سَعْدٌ یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذَا ابْنُ أَخِی عُتْبَۃَ عَہِدَ إِلَیَّ إِنَّہُ ابْنُہُ فَانْظُرْ إِلَی شَبَہِہِ وَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَۃَ ہَذَا أَخِی یَا رَسُولَ اللَّہِ وُلِدَ عَلَی فِرَاشِ أَبِی مِنْ وَلِیدَتِہِ فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی شَبَہٍ بَیِّنٍ بِعُتْبَۃَ فَقَالَ : ہُوَ لَکَ یَا عَبْدُ ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاہِرِ الْحَجَرُ وَاحْتَجِبِی مِنْہُ یَا سَوْدَۃُ ۔فَلَمْ یَرَ سَوْدَۃَ قَطُّ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ وَأَخْرَجَاہُ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنِ اللَّیْثِ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(٢٠٥٣٥) عروہ حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ سعد اور عبد بن زمعہ نے ایک غلام کے بارے میں جھگڑا کیا، سعد نے کہا : اے اللہ کے رسول ! یہ میرا بھتیجا ہے، میرے بھائی نے مجھ سے عہد لیا تھا کہ یہ اس کا بیٹا ہے۔ آپ اس کی مشابہت بھی دیکھ لیں۔ عبد بن زمعہ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! یہ میرا بھائی ہے میرے باپ کی لونڈی سے یہ پیدا ہوا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی مشابہت عتبہ سے واضح دیکھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عبد بن زمعہ ! یہ تیرا بھائی ہے، بچہ بستر والے کے لیے ہے اور زانی کے لیے پتھر ہیں۔ اے سودہ ! آپ اس سے پردہ کریں۔ اس نے کبھی بھی سودہ (رض) کو نہیں دیکھا۔