hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2060

.

سنن البيهقي

2060
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحَسَنِ قَالَ سَمِعْتُ زَیْدَ بْنَ وَہْبٍ یَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ یَقُولُ: کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَأَرَادَ الْمُؤَذِّنُ أَنْ یُؤَذِّنَ الظُّہْرَ فَقَالَ: ((أَبْرِدْ)) ۔ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یُؤَذِّنَ فَقَالَ: أَبْرِدْ ۔ مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلاَثًا حَتَّی رَأَیْنَا فَیْئَ التُّلُولِ ثُمَّ قَالَ: ((إِنَّ شِدَّۃَ الْحَرِّ مِنْ فَیْحِ جَہَنَّمَ ، فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلاَۃِ))۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: ہُوَ مُہَاجِرُ أَبُو الْحَسَنِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ وَکَذَا قَالَ جَمَاعَۃٌ عَنْ شُعْبَۃَ: فَأَرَادَ الْمُؤَذِّنُ أَنْ یُؤَذِّنَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۵۱۴]
(٢٠٦٠) (ا) حضرت ابوالحسن فرماتے ہیں کہ میں نے زید بن وہب کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے حضرت ابوذر (رض) سے سنا : ایک مرتبہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ مؤذن نے ظہر کی اذان کہنا چاہی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مؤذن سے فرمایا : اَبْرِدْ یعنی ابھی ٹھہر جاؤ، مؤخر کرو۔ (کچھ دیر بعد) موذن نے پھر اذان دینے کا ارادہ کیا تو آپ نے فرمایا : ٹھہر جاؤ۔ دو مرتبہ یا تین مرتبہ آپ نے یہی فرمایا حتیٰ کہ ہم نے چھوٹے چھوٹے ٹیلوں کے سائے دیکھے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ گرمی کی شدت جہنم کے سانس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جب سخت گرمی ہو تو نماز کو ٹھنڈا کر کے پڑھا کرو۔
(ب) حضرت شعبہ (رح) سے روایت ہے کہ موذن نے اذان کا ارادہ کیا۔