(۲۰۷۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنِی مُطَرِّفُ بْنُ مَازِنٍ بِإِسْنَادٍ لاَ أَحْفَظُہُ : أَنَّ ابْنَ الزُّبَیْرِ أَمَرَ بِأَنْ یَحْلِفَ عَلَی الْمُصْحَفِ۔
قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَرَأَیْتُ مُطَرِّفًا بِصَنْعَائَ یَحْلِفُ عَلَی الْمُصْحَفِ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَقَدْ کَانَ مِنْ حُکَّامِ الآفَاقِ مَنْ یَسْتَحْلِفُ عَلَی الْمُصْحَفِ وَذَلِکَ عِنْدِی حَسَنٌ۔ [ضعیف]
(٢٠٧٠٤) مطرف بن مازن اپنی سند سے نقل فرماتے ہیں، لیکن مجھے یاد نہیں کہ ابن زبیر نے کہا : قرآن کی قسم اٹھاؤ۔
امام شافعی (رح) فرماتے ہیں میں نے مطرف کو صنعا میں دیکھا، وہ قرآن پر قسم اٹھاتے تھے اور اطراف کے حکمران بھی قرآن پر قسم لیتے تھے۔