(۲۰۷۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْمِہْرَجَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ کَعْبٍ عَنْ أَخِیہِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ کَعْبٍ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ مُسْلِمٍ بِیَمِینِہِ حَرَّمَ اللَّہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَأَوْجَبَ لَہُ النَّارَ ۔ قَالُوا وَإِنْ کَانَ شَیْئًا یَسِیرًا یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : وَإِنْ کَانَ قَضِیبًا مِنْ أَرَاکٍ ۔ قَالَہَا ثَلاَثًا۔ [صحیح۔ مسلم]
(٢٠٧١٠) ابو امامہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے قسم کے ذریعے مسلمان بھائی کا مال کھایا اللہ نے اس پر جنت حرام کردی ہے اور اس پر جہنم کو واجب کردیا ہے۔ انھوں نے کہا : اگر چیز کم ہی ہو۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر پیلو کے درخت کی چھڑی ہی کیوں نہ ہو۔