(۲۰۷۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتُوَیْہِ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِیلَ : مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْکِنْدِیُّ حَدَّثَنِی کُرْدُوسٌ الثَّعْلَبِیُّ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ قَیْسٍ الْکِنْدِیَّ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : أَنَّ رَجُلاً مِنْ کِنْدَۃَ وَرَجُلاً مِنْ حَضْرَمَوْتَ اخْتَصَمَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی أَرْضٍ بِالْیَمَنِ فَقَالَ الْحَضْرَمِیُّ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَرْضِی اغْتَصَبْنِیہَا أَبُو ہَذَا فَقَالَ لِلْکِنْدِیِّ : مَا تَقُولُ؟ ۔ فَقَالَ أَقُولُ إِنَّہَا أَرْضِی وَفِی یَدِی وَرِثْتُہَا مِنْ أَبِی۔ فَقَالَ لِلْحَضْرَمِیِّ : ہَلْ لَکَ مِنْ بَیِّنَۃٍ؟ ۔ قَالَ : لاَ وَلَکِنْ یَحْلِفُ یَا رَسُولَ اللَّہِ بِاللَّہِ الَّذِی لاَ إِلَہَ إِلاَّ ہُوَ مَا یَعْلَمُ أَنَّہَا أَرْضِی اغْتَصَبْنِیہَا أَبُوہُ قَالَ فَتَہَیَّأَ الْکِنْدِیُّ لِلْیَمِینِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّہُ لاَ یَقْتَطِعُ رَجُلٌ مَالاً بِیَمِینِہِ إِلاَّ لَقِیَ اللَّہَ یَوْمَ یَلْقَاہُ وَہُوَ أَجْذَمُ ۔ فَرَدَّہَا الْکِنْدِیُّ
لَفْظُ حَدِیثِ الْحَافِظِ وَحَدِیثِ ابْنِ عَبْدَانَ قَرِیبٌ مِنْہُ۔ [ضعیف]
(٢٠٧٢٠) اشعث بن قیس الکندی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرمی اور کندی آدمی کے درمیان جھگڑا تھا۔ دونوں زمین کا جھگڑا لے کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے۔ حضرمی نے کہا : میری زمین پر اس کے باپ نے قبضہ کرلیا تھا۔ آپ نے کندی سے پوچھا : تم کیا کہتے ہو ؟ اس نے کہا : میری زمین ہے، میرے قبضہ میں ہے ، میرے باپ کی وراثت ہے۔ آپ نے حضرمی سے پوچھا آپ کے پاس دلیل ہے ؟ کہنے لگا : نہیں، لیکن اے اللہ کے رسول یہ اللہ کی قسم اٹھا دے گا حالانکہ وہ جانتا بھی ہے میری زمین اس کے باپ نے اپنے قبضہ میں لی تھی۔ کندی قسم کے لیے تیار ہوگیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے جھوٹی قسم اٹھا کر مسلمان بھائی کا مال ہڑپ کرلیا۔ جب وہ قیامت کے دن اللہ سے ملاقات کرے گا وہ کوڑھی ہوگا تو کندی نے واپس کردی۔