hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 20758

.

سنن البيهقي

20758
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۷۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ حَدَّثَنِی أَبِی قَالَ : کُنْتُ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ فَسَمِعْتُہُ یَقُولُ : أَلاَ إِنَّ أَوْلِیَائَ اللَّہِ الْمُصَلُّونَ أَلاَ وَإِنَّہُ مَنْ یُتِمُّ الصَّلاَۃَ الْمَکْتُوبَۃَ یَرَاہَا لِلَّہِ عَلَیْہِ حَقًّا وَیُؤَدِّی الزَّکَاۃَ الْمَفْرُوضَۃَ وَیَصُومُ رَمَضَانَ وَیَجْتَنِبُ الْکَبَائِرَ ۔ فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ یَا رَسُولَ اللَّہِ وَمَا الْکَبَائِرُ؟ قَالَ : الْکَبَائِرُ تِسْعٌ أَعْظَمُہُنَّ إِشْرَاکٌ بِاللَّہِ وَقَتْلُ نَفْسِ مُؤْمِنٍ وَأَکْلُ الرِّبَا وَأَکْلُ مَالِ الْیَتِیمِ وَقَذْفُ الْمُحْصَنَۃِ وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ وَعُقُوقُ الْوَالِدَیْنِ وَالسِّحْرُ وَاسْتِحْلاَلُ الْبَیْتِ الْحَرَامِ مَنْ لَقِیَ اللَّہَ وَہُوَ بَرِیء ٌ مِنْہُنَّ کَانَ مَعِیَ فِی جَنَّۃٍ مَصَارِیعُہَا مِنْ ذَہَبٍ ۔ [ضعیف]
(٢٠٧٥٢) عبید بن عمیر اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں حجۃ الوداع کے موقع پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا تو میں نے آپ سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نمازی اللہ کے دوست ہیں۔ خبردار ! جو فرض نماز کو پورا کرتا ہے وہ اللہ کے ذمہ اپنے حق خیال کرتا ہے، فرضی زکوۃ ادا کرتا ہے۔ رمضان کے روزے رکھتا ہے اور کبیرہ گناہوں سے بچتا ہے تو ایک آدمی نے سوال کردیا : اے اللہ کے رسول ! کبیرہ گناہ کیا ہیں ؟ فرمایا : کبیرہ گناہ نو ہیں : 1 سب سے بڑا گناہ شرک ہے 2 قتل کرنا 3 سود کھانا، یتیم کا مال کھانا، پاک دامن کو تہمت لگانا، لڑائی سے بھاگ جانا، والدین کی نافرمانی کرنا، جادو، بیت اللہ کی حرمت کو جائز قرار دینا۔ جو اللہ سے ملے اور ان سے بری ہوا، وہ میرے ساتھ جنت میں ہوگا۔ اس کا بچھونا سونے کا ہے۔