(۲۰۷۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ وَأَبُو بَکْرٍ الطَّیَالِسِیُّ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِیدٍ یَعْنِی ابْنَ عَمْرِو بْنَ سَعِیدِ بْنِ الْعَاصِ قَالَ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ أَبِیہِ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَدَعَا بِطَہُورٍ فَقَالَ : شَہِدْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : مَا مِنْ مُسْلِمٍ تَحْضُرُہُ صَلاَۃٌ مَکْتُوبَۃٌ فَیُحْسِنُ وُضُوئَ ہَا وَرُکُوعَہَا وَسُجُودَہَا إِلاَّ کَانَتْ لَہُ کَفَّارَۃً لِمَا مَضَی مِنَ الذُّنُوبِ مَا لَمْ یَأْتِ کَبِیرَۃً وَہَذَا الدَّہْرَ کُلَّہُ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ وَغَیْرِہِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ۔
(٢٠٧٥٧) سعید بن عمرو بن سعید بن عاص فرماتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے اپنے والد سے نقل کیا کہ میں عثمان بن عفان کے پاس تھا۔ انھوں نے وضو کا پانی منگوایا : کہتے ہیں : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حاضر تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب مسلمان بندہ اچھی طرح وضو کر کے فرض نماز میں حاضر ہو۔ پھر رکوع و سجود بھی اچھیطرح ادا کرے اگر وہ کبیرہ گناہوں سے بچتا ہے تو صغیرہ معاف کردیے جاتے ہیں۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]