(۲۰۷۸۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ أَنْبَأَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ أَنْبَأَنَا أَبُو یَعْقُوبَ إِسْحَاقُ بْنُ جَابِرٍ الْقَطَّانُ قِرَائَ ۃً عَلَیْہِ حَدَّثَکُمْ سَعِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا یَحْیَی ہُوَ ابْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنِی ابْنُ عَجْلاَنَ أَنَّ الْقَعْقَاعَ بْنَ حَکِیمٍ أَخْبَرَہُ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : أَکْمَلُ الْمُؤْمِنِینَ إِیمَانًا أَحْسَنُہُمْ خُلُقًا ۔
قَالَ ابْنُ عَجْلاَنَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : بُعِثْتُ لأُتَمِّمَ صَالِحَ الأَخْلاَقِ ۔ [حسن]
(٢٠٧٨٣) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کامل ترین ایمان والا وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہے۔
(ب) ابن عجلان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں مبعوث کیا گیا ہوں تاکہ درست اخلاق کی تکمیل کروں۔