(۲۰۷۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ زَیْدٍ أَبُو یَحْیَی الْمُلاَئِیُّ حَدَّثَنِی زَیْدٌ الْعَمِّیُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا صَافَحَ أَوْ صَافَحَہُ الرَّجُلُ لاَ یَنْزِعُ یَدَہُ مِنْ یَدِہِ حَتَّی یَکُونَ الرَّجُلُ یَنْزِعُ فَإِنِ اسْتَقْبَلَہُ بِوَجْہِہِ لاَ یَصْرِفُہُ عَنْہُ حَتَّی یَکُونَ الرَّجُلُ یَنْصَرِفُ وَلَمْ یُرَ مُقَدِّمًا رُکْبَتَیْہِ بَیْنَ یَدَیْ جَلِیسٍ لَہُ۔ [ضعیف]
(٢٠٧٩٠) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی سے مصافحہ کرتے یا کوئی آدمی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مصافحہ کرتا تو اپنا ہاتھ نہ چھڑواتے یہاں تک آدمی اپنا ہاتھ کھینچ لیتا۔ جب چہرے کے ساتھ متوجہہوتے تو اپنا چہرہ نہ پھیرتے یہاں تک کہ آدمی اپنا چہرہ پھیر لیتا اور مجلس میں پاؤں پھیلا کر نہ بیٹھتے تھے۔