(۲۰۸۵۰) أَخْبَرَنَا ابْنُ فُورَکَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسٌ قَالَ : کَانَ فَزَعٌ بِالْمَدِینَۃِ فَرَکِبَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَرَسًا لأَبِی طَلْحَۃَ یُقَالُ لَہُ مَنْدُوبٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنْ کَانَ مِنْ فَزَعٍ وَإِنْ وَجَدْنَاہُ لَبَحْرًا ۔
أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]
(٢٠٨٥٠) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ مدینہ میں ایک مرتبہ گھبراہٹ کا عالم تھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابوطلحہ کے گھوڑے پر سوار ہوئے، اس کو مندوب کہا جاتا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھبراہٹ کے موقع پر ہم نے اس کو سمندر پایا۔