hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2089

.

سنن البيهقي

2089
Sunan Al Bayhaqi
(۲۰۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّہُ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ بَعْدَ الظُّہْرِ ، فَقَامَ یُصَلِّی الْعَصْرَ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلاَتِہِ ذَکَرْنَا تَعْجِیلَ الصَّلاَۃِ أَوْ ذَکَرَہَا فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ: ((تِلْکَ صَلاَۃُ الْمُنَافِقِینَ تِلْکَ صَلاَۃُ الْمُنَافِقِینَ تِلْکَ صَلاَۃُ الْمُنَافِقِینَ ، یَجْلِسُ أَحَدُہُمْ حَتَّی إِذَا اصْفَرَّتِ الشَّمْسُ فَکَانَتْ بَیْنَ قَرْنَیْ شَیْطَانٍ أَوْ عَلَی قَرْنَیْ شَیْطَانٍ قَامَ فَنَقَرَ أَرْبَعًا ، لاَ یَذْکُرُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ فِیہَا إِلاَّ قَلِیلاً ))۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۴۱۳]
(٢٠٨٩) علاء بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہ ہم ظہر کے بعد انس بن مالک (رض) کے پاس پہنچے تو وہ عصر کی نماز ادا کر رہے تھے۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو ہم نے نماز جلدی ادا کرنے کا ذکر کیا یا انھوں نے خود ہی پوچھا۔ پھر فرمانے لگے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ یہ منافقوں کی نماز ہے (تین بار فرمایا) ۔ ان میں سے کوئی بیٹھا (انتظار کرتا) رہتا ہے حتیٰ کہ جب سورج زرد ہوجاتا ہے اور وہ (سورج) شیطان کے دو سینگوں کے درمیان یا شیطان کے دو سینگوں پر ہوتا ہے تو یہ اٹھ کر چار ٹھونگیں مارتا ہے اور ان میں بھی اللہ کا ذکر بہت کم کرتا ہے۔