(۲۰۹۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَنْبَأَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَۃُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ عَنْ عَطِیَّۃَ بْنِ قَیْسٍ الْکِلاَبِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ الأَشْعَرِیِّ قَالَ حَدَّثَنِی أَبُو عَامِرٍ أَوْ أَبُو مَالِکٍ وَاللَّہِ مَا کَذَبَنِی أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ -ﷺ- یَقُولُ : لَیَکُونَنَّ فِی أُمَّتِی أَقْوَامٌ یَسْتَحِلُّونَ الْحَرِیرَ وَالْخَمْرَ وَالْمَعَازِفَ وَلَیَنْزِلَنَّ أَقْوَامٌ إِلَی جَنْبِ عَلَمٍ تَرُوحُ عَلَیْہِمْ سَارِحَۃٌ لَہُمْ فَیَأْتِیہِمْ رَجُلٌ لِحَاجَتِہِ فَیَقُولُونَ ارْجِعْ إِلَیْنَا غَدًا فَیُبَیِّتُہُمُ اللَّہُ فَیَضَعُ الْعَلَمَ وَیَمْسَخُ آخَرِینَ قِرَدَۃً وَخَنَازِیرَ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ ۔
أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ فَقَالَ وَقَالَ ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری تعلیقا]
(٢٠٩٨٨) عبدالرحمن بن غنم اشعری فرماتے ہیں کہ ابو عامر یا ابو مالک کہتے ہیں : اس نے کبھی مجھ سے جھوٹ نہیں بولا ، اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت میں ایسے لوگ ہوں گے جو ریشم، شراب اور گانے بجانے کے آلات کو جائز خیال کریں گے اور ایسی قوم جو پہاڑ کے دامن میں اترے گی ان کے جانور شام کو چر کر واپس آئیں گے۔ ایک آدمی اپنی ضرورت ان کے سامنے رکھے گا، وہ کہیں گے : کل آنا۔ اللہ ان پر رات کے وقت پہاڑ گرا دے گا اور دوسروں کی شکلیں بگاڑ دے گا، قیامت تک کے لیے بندر اور خنزیر بنا دے گا ۔