hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 210

.

سنن البيهقي

210
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ مَحْمَوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ:أَنَّہُ قَدِمَ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-فَأَمَرَ لَہُ بِوَضُوئٍ فَقَالَ: تَوَضَّأْ یَا أَبَا جُبَیْرٍ۔فَبَدَأَ أَبُو جُبَیْرٍ بِفِیہِ ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((لاَ تَبْدَأْ بِفِیکَ یَا أَبَا جُبَیْرٍ ، فَإِنَّ الْکَافِرَ یَبْدَأُ بِفِیہِ))۔ثُمَّ دَعَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-بِوَضُوئٍ فَغَسَلَ کَفَّیْہِ حَتَّی أَنْقَاہُمَا ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا ، وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا وَغَسَلَ یَدَہُ الْیُمْنَی إِلَی الْمِرْفَقِ ثَلاَثًا وَالْیُسْرَی ثَلاَثًا ، وَمَسَحَ رَأْسَہُ وَغَسَلَ رِجْلَیْہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن حبان ۱۰۸۹]
(٢١١) جبیربن نفیر اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ سول اللہ کے پاس آئے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں پانی لانے کا حکم دیا اور فرمایا : ” ابو جبیر ! وضو کرو، انھوں نے اپنے منہ سے شروع کیا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ابو جبیر ! منہ سے شروع نہ کرو، اس لیے کہ کافر بھی اپنے منہ سے شروع کرتا ہے۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی منگوایا اور اپنی ہتھیلیوں کو دھو کر صاف کیا، پھر کلی کی اور ناک میں تین مرتبہ پانی چڑھایا اور تین مرتبہ اپنے چہرے کو دھویا اور تین مرتبہ اپنے دائیں ہاتھ کو کہنیوں سمیت دھویا اور بائیں بازو کو بھی تین مرتبہ دھویا اور اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنے پاؤں کو دھویا۔