(۲۱۰۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَنْبَأَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَنْبَأَنَا الشَّافِعِیُّ أَنْبَأَنَا سُفْیَانُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِیدِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : أَرْدَفَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : ہَلْ مَعَکَ مِنْ شِعْرِ أُمَیَّۃَ بْنِ أَبِی الصَّلْتِ شَیْء ٌ؟ ۔ قَالَ قُلْتُ : نَعَمْ۔ قَالَ : ہِیہِ ۔ قَالَ فَأَنْشَدْتُہُ بَیْتًا فَقَالَ : ہِیہِ ۔ قَالَ : فَأَنْشَدْتُہُ حَتَّی بَلَغْتُ مِائَۃَ بَیْتٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۲۵۵]
(٢١٠٢٨) عمرو بن شرید اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے پیچھے بٹھایا اور فرمایا : کیا امیہ بن ابی صلت کا کوئی شعر یاد ہے ؟ میں نے کہا : ہاں فرمایا : سناؤ۔ کہتے ہیں : میں نے ایک شعر سنایاتو فرمایا : اور سناؤ۔ یہاں تک کہ سو اشعار سنا دیے۔