hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 21071

.

سنن البيهقي

21071
Sunan Al Bayhaqi
(۲۱۰۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَنْبَأَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَنْبَأَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتُوَائِیُّ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ یَعِیشَ بْنِ الْوَلِیدِ عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ الْعَوَّامِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : دَبَّ إِلَیْکُمْ دَائُ الأُمَمِ قَبْلَکُمُ الْحَسَدُ وَالْبَغْضَائُ ہِیَ الْحَالِقَۃُ حَالِقَۃُ الدِّینِ لاَ حَالِقَۃَ الشَّعْرِ وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ لاَ تُؤْمِنُوا حَتَّی تَحَابُّوا أَفَلاَ أُنَبِّئُکُمْ بِأَمْرٍ إِذَا فَعَلْتُمُوہُ تَحَابَبْتُمْ أَفْشُوا السَّلاَمَ بَیْنَکُمْ ۔ [ضعیف]
(٢١٠٦٥) زبیر بن عوام فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم سے پہلی امتوں کی دو بیماریاں حسد اور بغض ہلاک کرنے والیاں ہیں۔ یہ دین کو تباہ کرتی ہیں نہ کہ بالوں کو مونڈ دیتی ہیں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے۔ تم ایماندار نہیں ہوسکتے جب تک تم آپس میں محبت نہ کرو۔ کیا ایسا کام نہ بتاؤں اگر تم اس کو اختیار کرلو تو آپس میں محبت کرنے لگو۔ فرمایا : آپس میں سلام کو عام کر دو ۔